رحیم شاہ کی مداحوں سے والد کے لیے دعا کی اپیل

پیر کے روز پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔

معروف گلوکار رحیم شاہ نے مرحوم والد کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پیر کو پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کی خبر مداحوں کو نہ ملی۔

منگل کو رحیم شاہ نے فیس بک پیج پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ والد کی قبر پر موجود تھے۔ انہوں نے والد کے انتقال کی خبر نہ دینے پر مداحوں سے معذرت کی۔

رحیم شاہ نے کہا کہ ‘ہم والد کی میت کو زیادہ دیر نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ کرونا وباء کی وجہ سے جلد سے جلد تدفین کرنے کا فیصلہ کیا۔ انتقال کے 4 سے 5 گھنٹے بعد ہی والد کی تدفین کردی’۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی مداحوں سے گزارش

اس موقع پر انہوں نے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور مداحوں سے بھی دعاؤں کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں رحیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر