ایشوریا رائے زخمی حالت میں ممبئی سے فرانس روانہ

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ممبئی سے فرانس روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، انہوں نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر موچ، پٹھوں میں تکلیف یا معمولی فریکچر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایئر پورٹ پر اداکارہ کی بیٹی بھی ان کی مدد کرتی دکھائی دیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے اپنے ہاتھ کے حوالے سے احتیاط کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی چوٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر