وزیراعظم نے کامیڈین شفاعت کو اپنی نقل اتارنے کیلئے اسٹیج پر بلالیا

وزیراعظم شہبازشریف کی شگفتہ بیانی اور حس مزاح سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس کے لان میں منعقدہ تقریب کشت زعفران بن گئی، وزیراعظم نے تقریب کے دوران ممتاز کامیڈین کامیڈین شفاعت کو اپنی نقل اتارنے کیلئے سٹیج پر بلالیا۔

کامیڈین شفاعت علی نے شہبازشریف کے فرمائش پر اُن کے لہجے کی نقل اتاری جس پر ہال قہقہوں اورتالیوںسے گونج اٹھا ۔وزیراعظماور کامیڈین کے مکالمے سے شرکاء ہنسی میں لوٹ پوٹ ہوگئے۔

نامور شخصیات اورسیاستدانوں کی نقالی سے شہرت پانے والے شفاعت علی وزیراعظم کے سامنے نروس ہوگئے۔ وزیر اعظم ان سے کہا کہ ” شفاعت صاحب آپ کی مہربانی لیکن آج آپ نے کوئی چٹکلہ نہیں سنایا،آئیں چٹکلہ تو سنائیں“ ۔ شفاعت علی نے جواب دیا کہ ”سرآپ نے بہت مشکل کردیا “ وزیر اعظم نے کہا کہ ”بھئی مجھ پر رحم کریں، باقی جو مرضی کریں“ ، ”چلیں جو مجھ پر کیا تھا، وہیں کردیں“۔

وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کامیڈین شفاعت علی کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم کے لہجے میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے شفاعت علی نے کہاکہ ”رانا صاحب ایک ہفتے میں یہ بچے بھرتی نظر نہ آئے تو پھر ایک میٹنگ ہوگی جس میں دیگر باتیں ہونگی لیکن سپورٹس پر بات نہیں ہوگی“شفاعت علی کی میمکری پر وزیراعظم شہبازشریف، رانا مشہود، وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نےبے ساختہ قہقہے لگائے۔

شرکاء نے تبصرہ کیا کہ اپنی موجودگی میں وزیراعظم نے کامیڈین کی میمکری کراکے کھلے دِل، خود پر تنقید اور ٹینلٹ کی حوصلہ افزائی کی روایت قائم کی ۔

متعلقہ تحاریر