مادھوری کو بھی شدید تنقید کا سامنا، رفح کے حق میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

بھارت کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو بھی رفح کے حق میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، شدید تنقید کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اسرائیل اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے رفح کے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی بمباری کردی میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جہاں دنیا بھر میں لوگ اسرائیل کی اس کارروائی پر اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں بالی ووڈ شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر آل آئز آن رفح کے ٹرینڈ میں شرکت کی۔

ان میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی شامل تھیں جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

روہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں شیئر کی گئی پوسٹ حذف کرنا پڑ گئی

تاہم سوشل میڈیا پر انہیں انکے اس پیغام پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کچھ لوگوں کے نظریے کی وجہ سے مادھوری کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی، اس سے بہت مایوسی ہوئی۔

علاوہ ازیں کچھ صارفین مادھوری کے حق میں جبکہ کچھ انکے خلاف پیغامات جاری کرتے رہے۔

متعلقہ تحاریر