ابرار الحق بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے بخار میں مبتلا
پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
یہ گانا گزشتہ ماہ ریلیز ہوا تھا اور اسے اب تک یوٹیوب پر 21 ملین ویوز مل چکے ہیں۔
پنجابی گانا ’بدو بدی‘ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس گانے پر متعدد پاکستانیوں سمیت بھارتی مشہور شخصیات بھی ریلز بنا چکی ہیں جن میں گورو رندھاوا، بی پراک، دلجیت دوسانجھ و دیگر شامل ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی بھنگڑا و پاپ گلوکار ابرار الحق نے بھی ’بدو بدی‘ گانے پر اپنے ہاتھ صاف کیے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے ’بدو بدی‘ کا گلوکار ابرار الحق نے بھی اپنا ورژن جاری کر دیا ہے جسے انٹرنیٹ پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو میڈم نور جہاں نے فلم ’بنارسی‘ کے لیے گایا تھا اور اس کی کمپوزیشن بخشی وزیر صاحب نے ترتیب دی تھی۔