گانے ’بدو بدی‘ کے بعد چاہت فتح علی خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

بھونڈی آواز اور بے سُرے مزاحیہ گانوں کے وائرل ہونے کے بعد اب گلوکار چاہت فتح علی خان نے فلم انڈسٹری میں قسمت آزمانے کی ٹھان لی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر رواں ماہ متوقع عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان فلم ’سبق‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میری پہلی فلم، سبق، عید مبارک کے دن ریلیز ہو رہی ہے، انشاء اللّٰہ۔‘

فراز احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سبق‘ ایک مزاحیہ فلم ہوگی جو دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئسنرز کی زندگی پر روشنی ڈالے گی۔

یاد رہے کہ فلم کے ساتھ اداکار و گلوکار چاہت فتح علی خان، مشہور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی جانب سے گایا گیا مشہور گانا ’جے تو اکھیاں دے سامنے نہیں رہنا‘ کی ری میکنگ میں بھی مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر