حرامانی کی ”ایک آئے گا زور کا‘‘ کی تصاویر وائرل
اداکارہ نے باکسنگ گلووز پہن کر ناقدین کو تنبیہ کردی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا بھر کے فنکار اپنی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ حرامانی اکثر انسٹاگرام پر اپنی اور دوستوں کی تصاویر شئیر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ باکسنگ گلوز پہنے نظر آرہی ہیں۔
فٹنس کلب میں عکس بند کی گئی اس تصویر کے ساتھ حرا مانی نے لکھا کہ ”مجھ سے نہ الجھیں ورنہ ایک آئے گا زور کا۔‘‘
خوبصورت تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن نے بھی مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
اداکارہ کی تصویر پر اب تک 1100 سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں۔