فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی پذیرائی

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، جسے لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

جیو فلمز کی پیشکش مانو اینیمیشن کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی اینیسی فلم فیسٹول میں نمائش کے موقع پر لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ واقعی ایک خوبصورت فلم تھی۔

شائقین کی جانب سے کہا گیا کہ فلم کی کہانی بہت زیادہ جذباتی اور حقیقی ہے، میوزک، ویژول، آرٹ ورک، اینیمیشن بہت شاندار ہے اور یہ فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ،یہ پاکستانی ٹیلنٹ کی بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ تحاریر