جارج کلونی نے فلم کے لیے 28 پونڈ وزن کم کیا

جارج کلونی فلم 'دی مڈ نائٹ اسکائی' میں عالمی تباہی سے بچ جانے والے فرد کا کردار ادا کیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے سائنس فکشن فلم ‘دی مڈ نائٹ اسکائی’ کے لیے 28 پونڈ وزن کم کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں کئی روز اسپتال میں گزارنے پڑے تھے۔

اداکار جارج کلونی کو لبلبے میں سوزش کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کلونی کی سخت ڈائیٹ سمجھی جا رہی ہے۔ اداکار نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جلدی وزن گھٹانے کے لیے سخت کوشش کی تھی۔ اور اس کے باعث وہ اپنا خیال نہیں رکھ سکے تھے۔

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی نیٹ فلکس کی سائنس فکشن فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے میں کچھ ہفتوں کا وقت لگا اور ہدایتکار کے لیے یہ آسان نہیں ہے کیونکہ بحیثیت ہدایت کار بہت توانائی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے فن لینڈ میں گلیشیئر پر شوٹ کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

جارج کلونی کی فلم دی مڈ نائٹ اسکائی نیٹ فلکس پر 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ وہ اپنی بہترین اداکاری اور طلسماتی شخصیت کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کا ووٹ کراچی صاف کرنے والوں کا

اپنی فلم میں کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے اداکار نے داڑھی بھی رکھی تھی۔ اور داڑھی نے ان کی شخصیت کو مزید خوبصورت بنادیا تھا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے جارج کی تصویر پر تعریفی انداز میں لکھا کہ دیسی مرد اس عمر میں ایسے کیوں نہیں لگتے؟

تاہم ماہین خان نے ٹوئٹ کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا۔ اور لفظ ‘دیسی’ پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اس عمر میں دیسی مرد اپنے بال سیاہ رنگنے کے باعث بے وقوف لگتے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں مرحومہ بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو اور جارج کلونی کے حوالے سے بہت سی باتیں سنے میں آئی تھیں۔

جارج کلونی دی مڈ نائٹ اسکائی
PC : Dawn

سال 2014ء میں جارج کلونی اور امل کلونی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ امل کلونی لبنانی نژاد برطانوی بیرسٹر ہیں جو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جارج کلونی
PC : The Economic Times

متعلقہ تحاریر