عمران عباس اور شانی حیدر کے جیمنگ سیشنز

عمران عباس بہترین اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث مقبول ہیں۔ لیکن ان کی گلوکاری کی صلاحیت نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے

پاکستانی ماڈل و اداکار عمران عباس نقوی نے گلوکار شانی حیدر کے ساتھ جیمنگ سیشن کی ویڈیو شیئر کردی۔

عمران عباس نے شانی حیدر کے ساتھ جیمنگ سیشن کی ویڈیو مداحوں کے لیے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ ویڈیو میں وہ گانا ‘تجھ سے ناراض نہیں’ گارہے ہیں۔

عمران عباس اپنی بہترین اداکاری کے باعث عالمی سطح پرمقبول ہیں۔ انہوں نے ‘خدا اور محبت’، ‘میری ذات ذرہ بے نشاں’، ‘الوداع’، اور ‘کوئی چاند رکھ میری شام پر’ جیسے ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھائے ہیں۔

تاہم شانی حیدر پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کا اصل نام نقاش حیدر ہے۔ معروف گلوکار شہزاد رائے اور علی ظفر کے گائے ہوئے پی ایس ایل کے گانوں کی کمپوزیشن اور پروڈکشن شانی حیدر نے ہی کی تھی۔

نقاش حیدر نے 2004ء میں اپنے کیریئر کا آغاز بحیثیت میوزک پروگرامر سے کیا۔ مقبول گانا ‘تیرا وہ پیار’ کمپوز کیا جو شجاع حیدر نے گایا تھا۔ اسے کوک اسٹوڈیو نے 2011ء میں دوبارہ بنایا گیا تھا۔

عمران عباس بہترین اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث مقبول ہیں۔ لیکن ان کی گلوکاری کی صلاحیت نے  مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ اس سے قبل عمران عباس نے 2017ء کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اپنی گلوکاری کا ہنر دکھایا۔ انہوں نے ‘یار نہ وچھڑے’ گاتے ہونے مداحوں کو حیران کیا تھا۔

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان میں کئی باصلاحیت فنکار ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری اور گلوکاری کی صلاحیت سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے گلوکاری کا آغاز کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے کیا۔ انہیں ایک ویڈیو میں فلم ‘چھلاوا’ کے گانے کی کچھ سطریں گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ جس پر انہیں مداحوں سے خوب داد ملی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by showbizmania (@showbizmania)

حرا مانی ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ ان کی گلوکاری کی صلاحیت حالیہ برسوں میں مداحوں کے سامنے آئی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ‘ٹھیس’ کے او ایس ٹی میں جنید خان کے ساتھ گلوکاری کی ہے۔

تاہم پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے معروف ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی چند سطر گائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by showbizmania (@showbizmania)

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ڈرامہ سیریل ‘او رنگریزہ’ کا او ایس ٹی گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ گایا ہے۔

PC: Tribune

متعلقہ تحاریر