میکال ذوالفقار بھی ارطغرل کے فین نکلے

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور صنم جھنگ نے شوٹنگ کے دوران تلوار بازی کی

مشہور ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا، پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھی ڈرامہ کو خوب سراہا گیا۔

لیکن پاکستان کے مشہور اداکار میکال ذوالفقار ڈرامہ دیکھنے کے بعد تلوار بازی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ شوٹنگ کے دوران بھی موقع ملنے پر ساتھی اداکار کے ساتھ پریکٹس شروع کردی۔

حال ہی میں میکال کو اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقت ملا تو اداکارہ صنم جھنگ کے ساتھ ‘اسٹیکس’ سے تلوار بازی کی۔

اداکار منیب بٹ نے ویڈیو بنائی ، اس موقعے پر اداکارہ رباب ہاشم بھی موجود تھیں۔

میکال ذوالفقار اور صنم جھنگ سات سال بعد ایک مرتبہ پھر سے ٹی وی اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

اس سے پہلے دونوں اداکار 2013 میں ڈرامہ سیریل ‘محبت صبح کا ستارہ’ میں مدمقابل تھے۔

متعلقہ تحاریر