جوہی چاولہ کا جھمکا گرگیا

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ان کی گمشدہ بالی ڈھونڈنے میں مدد کرنے کی گزارش کی۔

آج کل انڈین اداکارہ جوہی چاولہ اپنی گمشدہ بالی کے لیے پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی کہ جو کوئی ان کی بالی ڈھونڈ کر دے گا وہ اسے انعام سے نوازیں گی۔

جوہی چاولہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گمشدہ بالیوں کی جوڑی میں سے ایک بالی کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ وہ ممبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ میں مصروف تھیں کہ ان کی ہیروں کی بالی کہیں گرگئی۔ جوہی چاولہ نے مداحوں سے گزارش کی وہ ان کی ہیروں جڑی بالی ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ اور گمشدہ بالی ملنے کی صورت میں پولیس میں رپورٹ کردیں ۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا بالیوں کی اس جوڑی سے ایک جذباتی تعلق ہے۔ اور وہ انہیں گزشتہ 15 برس سے پہنے ہوئے تھیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کچھ نے جوہی سے اظہار افسوس کیا تو کچھ زخموں پر نمک چھڑکتے نظر آئے۔

واریئر کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل رکھنے والے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان کا ہیلمٹ کھو گیا تھا جو وہ 10 سال سے ان کے استعمال میں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

دانش تیمور اور عائزہ خان کے ترکی میں سیر سپاٹے

اسی طرح ‘سن فلاور’ کی پوسٹ میں اداکارہ کو بالی نہ ملنے تک دوپٹے میں گرہ لگانے کا مشورہ دیا گیا ۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ‘زرار’ نامی صاحب نے گمشدہ ہیرا ڈھونڈنے کے طریقے شیئر کیے۔

متعلقہ تحاریر