پورن حب نے بچوں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز ہٹالیں

کمپنی کے اس فیصلے پر صارفین کی بڑی تعداد نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ زیادہ دیکھی جانے والے متعدد ویڈیوز کو پورن حب نے بغیر کسی اطلاع کے ہٹادیا ہے

فحش ویب سائٹ پورن حب نے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے اپلوڈ کی گئی بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی ہزاروں ویڈیوز ہٹادی ہیں۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کم عمر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی ویڈیوز ہٹانے میں فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پورن حب نے نشاندہی کی ہے کہ فیس بک پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 84 ملین واقعات کا مواد موجود ہے۔ تاہم تھرڈ پارٹی انٹرنیٹ واچ فاؤنڈیشن کو پورن حب پر ایسی صرف 118 ہی مثالیں ملی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اسے صرف اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ بالغان کا مواد فراہم کرتی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ویب سائٹ نے صارفین کی تصدیق کے بغیر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس فیچر کا غلط استعمال کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس نے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال سمیت دیگر نامناسب ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

یہ بھی پڑھیے

فحش فلموں کے اداکار اپنے پیشے کا سوشل میڈیا پر پرچار کر سکتے ہیں؟

پورن حب نے تمام غیرتصدیق شدہ صارفین کے ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ ڈاؤن لوڈ پر بھی پابندی لگادی ہے۔ فحش ویب سائٹ اب نئی پالیسیاں اور قواعد وضع کررہی ہے جن کے تحت وہ اپنی ویب سائٹ پر موجود وہ تمام مواد ہٹائے گی جو غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس سے اپلوڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے اس فیصلے پر صارفین کی بڑی تعداد نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ زیادہ دیکھی جانے والے متعدد ویڈیوز کو پورن حب نے بغیر کسی اطلاع کے ہٹادیا ہے۔ ناراض صارفین نے کہا ہے کہ وہ پورن حب سے مواد ہٹانے کے بعد کسی دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہوجائیں گے۔

متعلقہ تحاریر