حسن شہریار ٹی وی ڈیبیو کے لیے تیار

معروف ڈیزائنر پاکستانی ڈرامہ 'پہلی سی محبت' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے) نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستانی ڈرامے ‘پہلی سی محبت’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے میں حسن شہریار کے ہمراہ اداکار شہریار منور بھی پرفارم کریں گے۔ حسن شہریار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی شخصیت سے بالکل مختلف روپ میں نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)

کاسٹ کے ہمراہ لی گئی تصویرشیئر کرتے ہوئے معروف ڈیزائنر نے لکھا کہ ان کا اداکاری کا تجربہ زبردست رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)

ایچ ایس وائے بلاشبہ فیشن انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ہیں۔ انہوں نے میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔  ٹی وی شو میں اپنے ہی ہم نام اداکار شہریار منور کا بھی انٹرویو کرچکے ہیں۔

HSY

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں۔ مایا 3 سال بعد کسی ڈرامے میں کام کررہی ہیں ۔ دوسری جانب شہریار منور بھی 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ حسن شہریار یاسین پاکستانی فلم ‘ عشرت میڈ ان چائنا ‘ میں اداکار محب مرزا اور صنم سعید کے ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر