عائزہ خان ایک ماں کے روپ میں اچھی دوست
اداکارہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں، کہانیاں سنتی اور سناتی ہیں۔
پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ماں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بہترین دوست بنالیا۔
عائزہ خان اکثر انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ماں ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین دوست بھی ہیں۔
منگل کو عائزہ خان نے اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تصاویر شیئر کیں۔ بیٹی کی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ان کی بیٹی کو ایک دوست کی ضرورت ہے۔ ایسا دوست جسے وہ اپنی کہانیاں سنائے اور اس کے سوالات کے جواب دے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ‘میں اس کے جرم میں شراکت دار ہوں’۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
دانش تیمور اور عائزہ خان کے ترکی میں سیر سپاٹے
رواں برس کرونا کی صورتحال میں عیدالفطر سادگی سے منائی گئی تھی۔ اس موقع پر عائزہ خان نے عید کی خوشیاں بھی اپنے بچوں کے نام کردیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ ‘بچے معصوم ہوتے ہیں جو نہیں جانتے کہ ہمارے ارد گرد کیا ہورہا ہے۔ بچے ہمیشہ ہمارے چہروں پر ایک جیسی مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں’۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ یہ عید ان کے بچوں کے نام ہے۔
واضح رہے کہ یہ کوئی خاص موقع نہیں کہ جس وقت عائزہ خان نے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہوں۔ اداکارہ کو اکثر ان کے بچوں کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاتا ہے جسے مداح خوب سراہتے ہیں۔ صارفین ان تصاویر پر تعریفی تبصرے کرتے ہیں اور ماں اور بچوں کے رشتے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
نہ صرف عائزہ خان بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہد آفریدی کو بھی اپنی بیٹیاں بہت پیاری ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کو زندگی میں خدا کا تحفہ سمجھتے ہیں۔
My daughters are the most wonderful gift of Allah in my life! Didn’t get to spend much time with my other daughters especially when they were growing up, feel blessed that now I have the time to see Arwa grow. May Allah bless her and protect her as well as children all around. pic.twitter.com/f2bDDCI0SB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2020
گزشتہ ماہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ‘میری زندگی میں میری بیٹیاں اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں’۔
یہ بھی پڑھیے