عمران خان کی دونوں سابقہ اہلیاؤں نے فلم پروڈکشن کا رخ کر لیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دونوں سابقہ بیویوں نے اُن سے علیحدگی اختیار کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد فلم پروڈکشن کا رخ کر لیا تھا۔عمران خان کی دونوں سابقہ اہلیہ برطانوی شہری ہیں۔

   وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دونوں سابقہ بیویوں نے اُن سے علیحدگی اختیار کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد فلم پروڈکشن کا رخ کر لیا تھا۔عمران خان کی دونوں سابقہ اہلیہ برطانوی شہری ہیں۔

سن 2016ء میں عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے انسٹنکٹ نامی پروڈکشن ہاؤس بنایا تھا۔

بعد میں اُنہوں نے اُسی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم "واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو ود اٹس” بنائی ہے جو اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔

اِس فلم کی مصنفہ اور پیشکار جمائمہ خان خود ہیں۔

عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی 2016ء میں ایک پاکستانی فلم پروڈیوس کی تھی۔

ریحام خان کی پروڈیوس کردہ پاکستانی فلم جانان 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین بے حد سراہا تھا۔

ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی تھی جو پاکستان میں متنازع ہو گئی تھی جس کے بعد اُنہیں پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں رہائش اختیار کرنی پڑی تھی۔

 انسٹنکٹ پروڈکشن کی بانی جمائمہ خان کا ہالی وڈ سے ہمیشہ سے ایک گہرا تعلق رہا ہے۔

جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان سے علحیدگی 2004ء میں ہوئی تھی جس کے بعد اداکار ہیوگرانٹ کے ساتھ اُن کے تعلقات کی خبریں عام ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان خود تو پاکستان میں ہیں لیکن اُن کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان علیحدگی کے بعد سے لندن میں جمائمہ خان کے ساتھ ہی رہتے ہیں اور اُن کی ہی سرپرستی میں دونوں نے پرورش پائی ہے۔

متعلقہ تحاریر