نیا شرما نے ڈرٹی کیک کے بعد "ڈراما مت کرنا‘‘ کیوں کہا
اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا ’دیکھو، اب ڈراما شروع مت کرنا اور پھر کہو کہ اس سے نفرت ہے‘جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے ٹرولز کو خبردار کر رہی ہیں۔

انڈین اداکارہ نیا شرما اکثر اپنی بے باک اداکاری، ڈایلاگز اور فوٹو شوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی رہتی ہیں۔
نیا اُن اداکاراؤں میں شامل ہیں جو اکثر بلواسطہ طور پر اپنے ٹرولز کو جواب دیتی رہتی ہیں۔ نیا شرما اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ شیئر کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹرولرز کا شکار بن جاتی ہیں۔

نیا شرما نے حال ہی میں اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ’دیکھو، اب ڈراما شروع مت کرنا اور پھر کہو کہ اس سے نفرت ہے‘۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کیک کاٹ رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اُن کے ناقدین نے اُسے ”ڈرٹی کیک‘‘ قرار دیا۔

اِس کے جواب میں اپنی تازہ تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا ’دیکھو، اب ڈراما شروع مت کرنا اور پھر کہو کہ اس سے نفرت ہے‘۔

نیا شرما کے اس پوسٹ سے واضح ہے کہ وہ ٹرولرز کو خبردار کر رہی ہیں جو ان کے بارے میں کچھ بھی کہنے یا لکھنے سے پہلے سوچ لیں۔
