گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعہ، بھنسالی پھر پھنس گئے

گنگوبائی کے بیٹے بابوجی راؤجی شاہ نے سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں کے تاریخی کرداروں کے باعث اکثر مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ اس مرتبہ حقیقی کردار پر مبنی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ گنگوبائی کے بیٹے بابوجی راؤجی شاہ نے سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

قحبہ خانے کی مالکن پر بننے والی فلم ناول ‘دی مافیا کوئنز آف ممبئی’ پر مبنی ہے۔ بابوجی راؤجی نے مصنف حسین زیدی پر بھی کیس کردیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کتاب کے کچھ حصے توہین آمیز ہیں۔ جن میں ان کی والدہ کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ناول کی اشاعت اور تقسیم کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی پروڈکشن روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

راؤجی شاہ کا کہنا ہے کہ جب سے فلم پر کام شروع ہوا ہے انہیں رشتہ داروں اور واقف کاروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ راؤجی شاہ کے مطابق لوگوں نے تشدد کرکے ان کی ٹانگ توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈریم اسٹار زمبابوے کی فاتح بہنیں

 سنجے لیلا بھنسالی کو 2017ء میں فلم ‘پدماوتی’ کی ریلیز سے قبل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انتہا پسندوں نے سیٹ پر توڑ پھوڑ کرکے آگ لگادی تھی ۔ بھارتی عدالت میں فلم کی نمائش روکنے کے حوالے سے بھی متعدد درخواستیں دی گئی تھیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم میں علاؤالدین خلجی اور رانی پدماوتی کے کرداروں کے حوالے سے تحفظات رکھتی تھی۔

سال 2013ء میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ رام لیلا’ پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔ ریلیز سے قبل فلم کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کے بعض مناظر سے ہندووٴں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔ انتہاپسندوں کی جانب سے متنازع ڈائیلاگز اورمناظر ہٹانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی 11 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔ لیکن، کرونا کے باعث ریلیز موخر کردی گئی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے