عائمہ بیگ اور علی ظفر کا نیا گانا یا نیا اسکینڈل؟

پاکستانی گلوکارہ عائمہ بیگ کا ہر دوسرے گلوکار کے ساتھ اسکینڈل بن جاتا ہے۔ مداح فکر مند ہیں کہ کہیں اس مرتبہ علی ظفر کے ساتھ نام نا آجائے۔

اپنی سریلی آواز سے سننے والوں کو سحر میں جکڑنے لینے والی عائمہ بیگ نئے گانے میں علی ظفر کے ساتھ سر بکھیریں گی۔ علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں عائمہ بیگ اور علی ظفر کے درمیان رومانوی مناظر بھی عکس بند کرائے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ عائمہ بیگ مختلف گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاتی رہی ہیں۔ مگر سر بکھیرنے والی عائمہ جب بھی کسی کے ساتھ گانا گاتی ہیں اسکینڈل میں پھنس جاتی ہیں۔ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ گانا گایا توان کے ساتھ دوستی کے چرچے ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع کے خلاف چالان عدالت میں، علی ظفر گانوں میں مگن

عائمہ بیگ نے معروف گلوکارساحرعلی بگا کے ساتھ سُرملائے تو یہاں بھی اسکینڈل بن گیا۔

سوشل میڈیا پر افواہیں اس قدر پھیلیں کہ گلوکارہ کو وضاحت دینا پڑگئی۔ عائمہ بیگ نے کہا کہ ساحرعلی بگا ان کے سینئر ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

اب عائمہ بیگ اورعلی ظفر ایک ساتھ گاتے نظر آئیں گے۔ علی ظفرایک عرصے سے میشا شفیع کے ساتھ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اُن پر میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔ مداح پریشان ہیں کہ علی ظفر کا عائمہ بیگ کے ساتھ نیا گانا کہیں کسی نئی کہانی کو جنم نا دے دے۔

علی ظفر اور عائمہ بیگ کا نیا گانا ماہیا یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے