حریم شاہ حکومتی راہداریوں سے نکلیں مالدیپ پہنچیں
حریم شاہ نے مالدیپ میں سیر سپاٹے کی متعدد ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومتی راہداریوں سے نکل کر مالدیپ میں مزے کرنے لگیں۔ اُنھوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویراورویڈیوز شیئرکں ہیں۔
حریم شاہ نے 3 روز قبل مالدیپ کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ سیاحتی دورے کی پہلی ویڈیو ہوائی جہاز میں بیٹھ کر بنائی۔ اس ویڈیو کو ٹک ٹاک کے علاوہ صرف انسٹاگرام پر 15 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
View this post on Instagram
اگلی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار سرخ لباس زیب تن کیے مالدیپ کے ساحل پر گھومتی پھرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حریم شاہ نے اپنی قریبی دوست کے ہمراہ بوٹنگ کے مزے لیے ۔ اس موقعے پر بھی وہ ویڈیو بنانا نہ بھولیں۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاک گرل اس قدر دوستانہ فطرت رکھتی ہیں کہ محض 3 روز میں نئے دوست بھی بنالیے۔
View this post on Instagram
مالدیپ کے اس دو روزہ سفر میں حریم شاہ نے ہیوی بائیک چلانا بھی سیکھ لی۔
View this post on Instagram
بدھ کے روز ویڈیو میں ٹک ٹاک گرل ںے بتایا کہ اب ان کا اگلا پڑاؤ سری لنکا ہوگا۔ حریم نے کہا کہ مالدیپ بہت خوبصورت جگہ ہے، انہوں نے اپنے مداحوں کو یہاں آنے کا مشورہ بھی دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر وزراء اور اینکرز کے ہمراہ متعدد ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی۔ پچھلے سال حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی جانے والی ویڈیو پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔