میشا شفیع نے محمود اچکزئی والا کام کردیا

میشا شفیع نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پوچھا کہ کیا لاہور کی فضا زیادہ زہریلی ہے یا یہاں کا معاشرہ؟

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمیشا شفیع نے بظاہرعلی ظفر پر طنز کرتے ہوئے لاہوریوں کو زہریلا قرار دے دیا۔

میشا شفیع نے 30 دسمبر کو ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا لاہور کی فضا زیادہ زہریلی ہے یا معاشرہ؟ زیادہ نہ سوچیں، جواب معلوم ہے ۔

میشا شفیع ویسے تو متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس میں علی ظفر پر طنز کے نشتر برساتی رہتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے تمام حدیں  پار کردیں۔ صرف اس لیے کہ علی ظفر کا تعلق لاہور سے ہے میشا نے تمام لاہوریوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے علاوہ صوبہ پنجاب کا دارالحکومت بھی ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے۔ یہاں کئی فنکاروں نے جنم لیا۔ متعدد آرٹسٹ اورسیاستدان اس شہر میں رہائش پذیر ہیں۔ امجد اسلام امجد، منیزہ ہاشمی، اعتزاز احسن، نعیم بخاری، فریال گوہر، ایس ایم ظفر جیسے بڑے نام لاہور سے وابستہ ہیں۔ میشا کے اس ٹوئٹ کے مطابق تو یہ تمام افراد لاہور کو زہریلا کررہے ہیں۔

 

میشاء شفیع علی ظفر
PC: Geo tv

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع کے خلاف چالان عدالت میں، علی ظفر گانوں میں مگن

اس سے پہلے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی لاہور کے شہریوں کی توہین کرچکے ہیں۔ انہوں نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے میں الزام عائد کیا تھا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع اورعلی ظفر کے درمیان لڑائی کا آغاز 18 اپریل 2018 کو ہوا تھا۔ گلوکارہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔ معاملہ عدالت پہنچا لیکن میشا شفیع اب تک عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے