راحت فتح علی خان کا نیا گانا "نشہ” ریلیز ہو گیا

اس گیت کو سپر ہٹ رومانٹ سانگ "غم عاشقی" بنانے والے سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے

سروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان کا ایک اور گانا "نشہ” ریلیز کردیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی سریلی آواز میں پارٹی سانگ "نشہ” ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ گیت سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل سپر ہٹ رومانٹک سانگ "غم عاشقی” بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔

اس گانے کے بول جاوید علی نے انتہائی خوبصورت انداز میں لکھے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے یوٹیوب پر یہ گیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "محبوب کی خوبصورتی کا نشہ عاشق کو کو مدہوش کر رہا ہے۔ محبوب کا انداز، اس کی آنکھیں اور اس کی سانسیں عاشق کے دل کو چھو رہی ہیں۔ جب وہ آس پاس ہو تو نشہ محسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر