انوشکا اور کوہلی کی والدین بننے سے پہلے کسرت

انوشکا شرما حاملہ خواتین کے لیے ممنوع قرار دیئے جانے والے تمام کام بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

بالی ووڈ کی حاملہ اداکارہ انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے بچے کی پیدائش سے قبل سپرفٹ ہونے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

انوشکا شرما وہ تمام کام بخوبی انجام دے رہی ہیں جو عام طور پر حاملہ خواتین کے لیے ممنوع قرار دیئے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو کبھی ورزش کرتے ہوئے تو کبھی مختلف برانڈز کے اشتہارات اور میگزین کی شوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

منگل کے روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ نے فلم فیئر سمیت مختلف میگزینز کی توجہ حاصل کرلی۔ عام طور پر حاملہ خواتین کو صرف آرام کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں حاملہ انوشکا شرما کو ٹریڈ مل پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی جِم میں فتح کا نشان بناتے ہوئے لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی حالیہ پوسٹوں سے لگتا ہے کہ بچے کی پیدائش سے پہلے دونوں ہی سُپر فِٹ ہونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے