احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے یاسر نواز کی ویڈیو وائرل
یاسر نواز کی یہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اور ان کے بھائیوں نے چائلڈ اسٹار احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستان کے چائلڈ اسٹار احمد شاہ نے سالِ نو پر مبارکباد کے لیے ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ روایتی انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں۔
The boy with the candy tho ..😂🥰 pic.twitter.com/SgPuENqqyv
— Aima Khosa (@aimaMK) January 2, 2021
احمد شاہ کی ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے یاسر نواز نے ویڈیو بنائی ہے جس میں دانش نواز سمیت تینوں بھائیوں نے احمد شاہ اور ان کے بھائیوں جیسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ویسی ہی انداز و حرکات بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ندا یاسر کی آواز اور علی گل پیر کی اداکاری
یاسر نواز کی یہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔