علی ظفر کے ریپرز کمپٹیشن میں فخر عالم جج بنیں گے

نوجوان ریپرز علی ظفر کے ریپ کے مقابلوں میں فخر عالم کو بطور جج رکھنے پر جوش ہیں۔

مشہورگلوکار، اداکار اور ٹی وی کے میزبان فخرِ عالم ججوں کے اُس پینل میں شامل ہیں جو نامور گلوکار علی ظفر کی نئی ویڈیو میں اُن کے ساتھ پرفارم کرنے والے 3 ریپرز انتخاب کرے گا۔

فخرِعالم ایک پاکستانی گلوکار ہیں جو پاکستان میں موسیقی کی صنف بھنگڑا ریپ فیوژن متعارف کروانے کے لئے مشہور ہیں۔ اگرچہ وہ اب بھی پاکستان میں بھنگڑا ریپ میوزک کلچر کے علمبردار مانے جاتے ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز کی میزبانی کرنے اور عسکری و حکومتی میوزک شوز میزبانی کےلیے زیادہ مشہور ہیں۔

فخر عالم 2013 سے 2016 تک سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ 2018 میں وہ تنہا دنیا کا چکر کاٹنے والے پہلے پاکستانی بنے۔ اِس مہم کو اُنہوں نے ’مشن پرواز‘ کا نام دیا تھا۔ نوجوان ریپرز علی ظفر کے ریپ کے مقابلوں میں فخر عالم کو بطور جج رکھنے پر جوش ہیں۔

علی ظفر ’حاضر ہے‘ کے عنوان سے ایک ریپ گانے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی ویڈیو میں شامل ہونے والے 3 شرکاء کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس کے بعد علی ظفر نے انکشاف کیا کہ عوامی ووٹ ججوں کے پینل کو 30 ریپرز منتخب کرنے میں مدد دیں گے۔ اس پینل میں فخر عالم کے علاوہ  کامران راشد خان شامل ہیں جو ڈیٹروائٹ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی سانگ رائٹر ہیں۔ اُن کے علاوہ فخرِ عالم ہیں جنہوں نے پاکستان میں بھنگڑا ریپ متعارف کرایا تھا۔ اِس طرح وہ پاکستان کے پہلے ریپر بھی ہیں۔ احمد علی بٹ اور طلحہ یونس بھی پینل میں شامل ہیں۔

مقابلے کی اسکیم کی وضاحت کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا تھا کہ وہ "حاضر ہے” ٹریک کی تھاپ پر ریپ کریں جس کا ٹیزر گلوکار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جاری کیا تھا۔ پاپ اسٹار نے کہا کہ ویڈیو پر پسندیدگی اور تبصروں کی تعداد کی بنیاد پر بہترین ریپر کا انتخاب کیا جائے گا اور جج بھی اس کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے