اداکاروں سے گلوکاری کروانے کا نیا تجربہ

اِس تجربے میں 16 اداکار اپنی گلوکاری کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔

 ‘کشمیر بیٹس’ کے نام سے موسیقی کا نیا پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے جہاں پاکستان کے گلوکاروں کے نہیں بلکہ اداکاروں کے گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

نیا میوزک پلیٹ فارم ‘کشمیر بیٹس’ پرستاروں کی گلوکاری کے شوق کو پورا کررہا ہے جس کے تحت اداکار اپنی آواز کے سُر بکھیر کر مداحوں کو محظوظ کر رہے ہیں۔

اِس پلیٹ فارم سے 16 اداکار و اداکارائیں اپنی گلوکاری کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس شو میں فیصل قریشی، عدنان صدیقی، حرا مانی، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عمران عباس، احسن خان، عصمہ عباس، کنزہ ہاشمی، فریال محمود اور دیگر کے مجموعی طور پر 13 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈانسر نورا فتحی بالی ووڈ کی نئی ہیلن؟

کشمیر بیٹس کا پہلا ٹریک ماڈل فریال محمود اور اداکار فیصل قریشی نے مل کر گایا ہے۔

مشہور اداکار عمران عباس کا گانا ‘سونیا’ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے 24 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر 71 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

اداکارہ زرنیش خان کا بھی نیا گانا ‘بہتا دریا’ گا کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ ستارے تربیت یافتہ گلوکار یا موسیقار نہیں ہیں لیکن ان میں گلوکاری کا جنون ہے جو اپنی صلاحیتوں کو مداحوں کی تفریح ​​کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

اِس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ میاں شہزاد خالد کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے گھروں تک ہی محدود ہوچکے ہیں۔ جس طرح ہم میوزک فیسٹیولز کے لیے پہلے اکٹھا ہوتے تھے اب نہیں ہوسکتے۔ ہم گانے کی تربیت یافتہ ہیں یا نہیں لیکن ہم سب ایک ہی طرح لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم کو آگے لانے کے لیے پرجوش ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے