انوشکا کی بیٹی کے بعد اب تیمور کا بھائی آئے گا یا بہن؟

بیبو کے نام سے مشہور بالی وڈ ایکٹریس کرینہ کپور کے گھر مارچ میں اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔

انڈین اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے گھر بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ مارچ میں اداکارہ کرینہ کپور کی بیٹی ہوگی یا تیمور کا بھائی دنیا میں آئے گا؟ اورپریانکا چوپڑا نے کرکٹ ٹیم بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے فینزان دنوں خوشی سے نہال ہیں۔ ویرات نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرننھی پری کی آمد کی خبر دی۔ انہوں نے لکھا کہ انوشکا اور وہ زندگی کے اس نئے سفر کی شروعات پر بے حد خوش ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے انسٹاگرام پر بچی کی پہلی جھلک بھی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikas Kohli (@vk0681)

اسٹار جوڑی کو والدین بننے پر فلم انڈسٹری اور کرکٹ لیجنڈز سمیت دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انوشکا اور کوہلی کی والدین بننے سے پہلے کسرت

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر مارچ میں بچے کی پیدائش متواقع ہے۔ مداحوں میں تشویش پائی جارہی ہے کہ ویرات کے گھر بیٹی کے بعد اب کرینہ کے گھر بھی ننھی پری ہی آئے گی یا تمیور کو اپنا بھائی مل جائے گا؟ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکارہ ایک انٹرویو میں بیٹی کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

کرینہ کپور انوشکا کی طرح صحت کا خیال رکھتی ہیں اور باقاعدگی سے اسپتال بھی جاتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز بھی مقامی اسپتال پہنچیں تو ہاتھ ہلاکر تصاویر بنوائیں۔

انوشکا اور کرینہ
Viral Bhayani

انڈیا میں اداکاراؤں کے گھر ننھے مہمانوں کی آمد کے بعد اب پریانکا چوپڑا میں بھی بچوں کی خواہش جاگ اٹھی۔  حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ نک جونز کے ساتھ بچوں کی ایک کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے