ہندوانتہا پسند سیف علی خان سے پھر ناراض
بی جے پی رہنما کے مطابق سیف علی خان دوبارہ ایسے منصوبے کا حصہ بنے جس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ سیکرڈ گیمز کے بعد نئی ویب سیریز ‘تانڈو’ کے سین پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے اعتراض اٹھادیا۔
انڈیا میں ہندو انتہا پسند ایک مرتبہ پھر مسلمان اداکار سیف علی خان پر برس پڑے۔ اداکار کی نئی ویب سیریز ‘تانڈو’ میں ہندو دیوتا شیو کے بارے میں ایک سین پر اعتراض کردیا۔ بی جے پی رہنما رام کدم نے سیف علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ایک بار پھر ایسے منصوبے کا حصہ بنے جس نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔ رام کدم نے تانڈو کی ٹیم سے سین کو فوری طور پر ہٹانے اور ہاتھ جوڑ کر اور گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تاہم سیریز کے ڈائریکٹر اور مصنف کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہاپسندوں کی جانب سے سیریز کو بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
Please boycott tandav and saif ali khan pic.twitter.com/76wJyMREYL
— Monu Singh (@MonuSin95877888) January 18, 2021
دوسری جانب تانڈو پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد سیف علی خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
#BoycottBollywood
Saif Ali Khan’s house got heavy Police protection due to Controversy of Tandav…
MOmbai Polish do their best for the safety of Bullyweed Actors…#NationWithArnab #BanTandavNow @KapilMishra_IND @beingarun28 pic.twitter.com/j6SDGQ5GYS— Keshav 🔥🧡 (@keshus_42) January 17, 2021
یہ بھی پڑھیے
ڈانسر نورا فتحی بالی ووڈ کی نئی ہیلن؟
یہ پہلا موقع نہیں جب سیف علی خان کو سیاسی شخصیات کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے پہلے سیکریڈ گیمز میں ان کے کردار ‘سرتاج’ پر بھی انڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
سیف علی خان کا تعلق نواب خاندان سے ہے ۔ وہ نواب منصور علی خان پٹودی کے صاحبزادے ہونے کے علاوہ بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کے داماد بھی ہیں۔ بااثر شخصیت ہونے کے باوجود سیف علی خان کو اپنے کیریئر میں وقتاً فوقتاً مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔