کیا ارطغرل کی حلمیہ سلطان پشاور میں ہیں؟

ایسرا بیلجک کی ٹوئٹ پشاور زلمی سے وابستگی کا ٹیزر بھی ہوسکتی ہے۔

ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلجک نے سوشل میڈیا پر پشاور کے حوالے سے نیا ٹیزر دے دیا۔

ارطغرل غازی کی پاکستان میں کامیابی کے بعد اس سیریز میں کام کرنے والے ترک اداکاروں کا پاکستان آنا جانا لگارہتا ہے۔ پاکستان میں ایسرا بیلجک کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ترک اداکارہ مختلف پاکستانی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرچکی ہیں جبکہ اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ نے اس مرتبہ خود کو بظاہرپشاور سے منسوب کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی جس پرلکھا ‘سٹی آف فلاورز’ یعنی پھولوں کا شہر۔ اس پوسٹ پر مختلف کمنٹس کیے گئے۔ زیادہ تر صارفین اِس ٹوئٹ کے بعد اندازہ لگا رہے ہیں کہ شائد ترک اداکارہ پشاورمیں موجود ہیں۔

 ایسرا کی اس پوسٹ کو پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی مشہور ٹیم پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ارطغرل کے بعد کیا حلیمہ ہوں گی پاکستانی نوسربازوں کا شکار؟

جاوید آفریدی نے خود بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ‘دی ‘سٹی آف فلاورز’ کا ٹوئٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایک عرصے سے ایسرا بیلجک کو پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی چہ منگوئیاں ہورہی ہیں۔ لیکن جاوید آفریدی نے اب تک اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایسرا بیلجک کی ٹوئٹ کے بارے میں یہ اندازہ بھی لگایا جارہا ہے کہ شاید یہ پشاورزلمی سے وابستگی کا ٹیزر ہے۔

متعلقہ تحاریر