کیا علی ظفر ایک مرتبہ پھر میلہ لوٹنے کو تیار ہیں؟
باسٹھ فیصد ٹوئٹر صارفین پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں سننا چاہتے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ علی ظفر کے گانے میلہ لوٹ لیتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہونے والے سروے کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نئے گانے کے لیے سب سے زیادہ ووٹ علی ظفر کے حق میں ڈالے گئے۔
ایک کہاوت ہے جس کا کام اسی کو ساجھے، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ گلوکار پچھلے دنوں ٹوئٹر پر باورچی بن گئے تھے۔ 16 جنوری کو انہوں نے ٹوئٹر پر ‘چکن کڑاہی’ بناتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب ٹرولنگ کی۔
اس سے زیادہ کوئی چکن کی توہین نہی کر سکتا
اگر کھانا بنانا نہی آتا تو کھانے کی توہین کیوں کرتے ہو؟— Safina (@sheikhsafina) January 17, 2021
گزشتہ روز علی ظفر نے ایک آڈیو کلپ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں شائقین سے معافی مانگی۔
جن لوگوں کو بھائی کی کڑاہی پسند نہیں آئی ان کے لئے پیغام۔ pic.twitter.com/7T6DRyMWxx
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 19, 2021
اس کے برعکس جب گلوکاری کی بات آئی تو کڑاہی پر مزاق اڑانے والے شائقین علی ظفر کی حمایت میں نکل آئے۔
ٹوئٹر صارف کی جانب سے کرائے گئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا کس گلوکار کی آواز میں سننا چاہتے ہیں۔ جس پر 62 عشاریہ 5 فیصد افراد نے علی ظفر کے حق میں ووٹ ڈالا۔ عاطف اسلم کو 25 فیصد مداحوں نے ووٹ دیا جبکہ عائمہ بیگ کو صرف 12 عشاریہ 5 فیصد ووٹ ملے۔
Dekhlo bhai ki popularity PSL walo Song Banwa loo PSL me Jaan Dal Do🙏🏻🙏🏻🙏🏻@AliZafarsays @thePSLt20 @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/92UYCa7YS4
— Talha Butt Official (@talha_butt_782) January 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر محمد حفیط گلوکار علی ظفر کے فین ہوگئے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علی ظفر نے اس سے پہلے پی ایس ایل کے متعدد گانے گائے ہیں جو بےحد مقبول بھی ہوئے۔
علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کا ترانہ اب کھیل کے دکھا گایا۔ 2017 میں سٹی بجے گی جبکہ 2018 میں دل سے جان لگا دے گاکر شائقین میں مزید مقبولیت حاصل کی۔ گزشتہ برس علی ظفر نے پی ایس ایل میچز میں عوام کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے اپنی پروڈکش کے تحت گانا میلہ لوٹ لیا بنایا جس نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ گلوکارہ نصیبو لال اورعائمہ بیگ گائیں گی۔