اقراء عزیز انڈین اداکار پنکج تریپاٹھی کی مداح

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انسٹاگرام پر لکھا قالین بھیا آپ میرے فیورٹ ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے مداحوں کی فہرست کافی لمبی ہے لیکن وہ خود بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی کی مداح ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویب سیریز مرزا پور میں اہم کردار ادا کرنے والے پنکج تریپاٹھی کی تصویر شیئر کردی۔ اقراء عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پنکچ تریپاٹھی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ” قالین بھیا آپ میرے فیورٹ ہیں”۔

مزرا پور 2 ایمیزون پرائم کی معروف ویب سیریز ہے۔ جو 23 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

مرزا پور کا پہلا سیزن 2018 میں ریلیز ہوا تھا۔ جس کی تھیم جرائم اور تشدد پر مبنی سیاست ہے۔ جس کی کہانی میں منشیات، بندوقیں، قتل اور لاقانونیت کے گرد گھومتی ہے۔

مرزاپور میں اترپردیش کے علاقے پروانچل میں مافیا ڈان، حکمران اور جرائم و دشمنی کو دیکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر