بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”یہ بیماری زیادہ دنوں تک نہیں رہے گی۔ میں جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی"۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی کھربندا کو پر ملیریا حملہ آور ہوگیا۔
انتیس سالہ اداکارہ نے جمعہ کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک سیلفی پوسٹ کی۔ اداکارہ نے سیلفی کے ساتھ لکھا کہ "ہیلو! یہ میرا ملیریا والا چہرہ ہے۔ یہ بیماری زیادہ دنوں تک نہیں رہے گی۔ میں جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی کیونکہ مجھے کام پر واپس جانا ہے”۔
ساتھ ہی کریتی نے یہ بھی لکھا کہ ان کی صحت میں اب سدھار ہو رہا ہے۔ وہ جلد ہی پھر کام شروع کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔
کریتی کھربندا حال ہی میں بی جائے نامبیار کی فلم "تیش” میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر 29 اکتوبرکو ریلیز کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کریتی کھربھندا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔ انکی ویڈیوز اور تصاویر پر مداح خوب تبصرے بھی کرتے ہیں۔
اس سے قبل ان کی پول ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔ انکی حیرت انگیز پول ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ ویڈیو کو چند ہی دنوں میں 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔