انڈین جوڑا مہدی حسن کی غزل گا کر سوشل میڈیا پر مقبول

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو کو دیکھ کر ماضی کی یاد تازہ ہوگئی۔

حالیہ دور میں غزل کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک انڈین جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی سریلی آواز میں شہنشاہ عزل کہلانے والے مہدی حسن کی غزل گارہے ہیں۔

غزل گانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ماضی میں پاکستان اور انڈیا میں کئی ایسے گلوکار گزرے ہیں جنہوں نے اپنی شریک حیات کے ساتھ ایسی سریلی غزلیں گائیں جنہیں آج تک لوگ یاد کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں گلوکار پرتھوی گندھارو اور ہمانی کپور مہدی حسن صاحب کی غزل آپ کو بھول جائیں نہایت خوبصورت انداز میں گاتے نظر آئے۔ ویڈیو پر سیکڑوں لائیکس اور کمنٹس کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو دیکھ کر ماضی کی یاد تازہ ہوگئی جب معروف گلوکار سلامت علی اور اہلیہ عذرا ریاض محفلوں میں ایک ساتھ غزلیں گایا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی کی قوالی ریلیز ہوتے ہی مقبول

انڈین گلوکار جگجیت سنگھ نے بھی اپنی اہلیہ چترا سنگھ کے ساتھ بےشمار غزلیں گائیں جو بےحد مشہور ہوئیں۔

متعلقہ تحاریر