آمنہ الیاس اور زارا نور سماجی مسائل پر سرگرم
آمنہ الیاس نے خیرات پر دکھاوے اور زارا نور نے جنسی تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں۔
معروف ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر سماجی مسائل سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں لیکن اب اداکارہ زارا نور عباس بھی اس حوالے سے سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔
پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مزاحیہ طرز کی ویڈیوز بنا کر سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو میں خیرات دے کر دکھاوا کرنے والوں کو خصوصی پیغام دیا ہے۔ آمنہ الیاس نے ویڈیو پر تبصرے میں لکھا کہ صدقہ ایسے دو کہ دائیں ہاتھ سے کرو تو بائیں ہاتھ کو پتہ بھی نہ چلے۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آمنہ الیاس اس سے قبل بھرم کلچر اور گورے رنگ سے متعلق ویڈیوز بناچکی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس سماجی مسائل پر متحرک
دوسری جانب آمنہ الیاس کے بعد اب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی سماجی مسائل پر بات کرنا شروع کردی ہے ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ پاکستان میں تقریبا ہر دوسری لڑکی مختلف مقامات پر جنسی تشدد اور ہراسگی کا شکار ہوتی ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں گھریلو تشدد بھی عام ہے۔ اس جدید دور میں بھی لڑکیاں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاندان میں بات نہیں کرسکتیں جوکہ ایک المیہ ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے پیغام میں مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر آپ نے اب تک اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کسی سے بات نہیں کی تو اب کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ زارا نور نے یہ خصوصی پیغام اپنے نئے ڈرامہ سیریل پھانس کے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے شیئر کیا ہے۔