نعمان اعجاز کا کینیڈا میں اپنے ریسٹورنٹ کا افتتاح

اس ریسٹورنٹ کے ذریعے مغرب میں دیسی پاکستانی کھانے پیش کیے جائیں گے

مشہور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے ملٹن کینیڈا میں اپنے ریسٹورنٹ "لاراچی” کا افتتاح کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ان کی اہلیہ رابعہ اور تین بیٹے بھی شریک ہوئے۔

امکان ہے کہ اس ریسٹورنٹ کے ذریعے مغرب میں دیسی پاکستانی کھانے پیش کیے جائیں گے۔

نعمان اعجاز کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ جن میں ڈر سی جاتی ہے صلہ، او رنگریزا، میرا سائیں، ویرسا، اور آنسو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ندا یاسر کی آواز اور علی گل پیر کی اداکاری

متعلقہ تحاریر