ماہین خان کا تبصرہ ماڈلنگ انڈسٹری پر سوالیہ نشان

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان پاکستانی ماڈلز کی کارکردگی سے خوش نظر نہیں آتیں۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان انڈسٹری میں ماڈلز کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیتیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو پر تبصرے میں ماہین خان نے لکھا کہ ماڈلز کے مقابلے بلی ریمپ پر بہتر انداز سے چل رہی ہے۔

ماہین خان کا شمار پاکستان کی چند پائے کی فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔ ماہین خان کو سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو، وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کے لباس تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

فیشن کی دنیا میں اعلیٰ معیار رکھنے والی ماہین خان پاکستانی ماڈلز کی کارکردگی سے خوش نظر نہیں آتیں۔

گزشتہ روز معروف مصنفہ بینا شاہ نے ٹوئٹ میں استنبول کے ایک فیشن شو کی ویڈیو شیئر کی جس میں ریمپ پر اچانک بلی نمودار ہوجاتی ہے۔  بینا نے کیپشن میں پاکستان فیشن ویک لکھ کر ماہین خان کو ٹیگ کیا لیکن معروف ڈیزائنر نے جواب میں ماڈلز سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔ ماہین خان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یہ بلی پاکستان کی ماڈلز کے مقابلے بہتر انداز سے ریمپ پر چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہین خان اور عائزہ خان احتیاطی تدابیر کے دو رُخ

واضح رہے کہ ماہین خان نے کچھ عرصہ قبل بھی ڈھکے چھپے انداز میں  ماڈلنگ کے معیار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیشن کی دنیا میں وہی چیز بکتی ہے جسے اچھے طریقے سے پیش کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر