عاطف اسلم فلم ‘رات’ میں سائرہ یوسف کے مدمقابل

عاطف اسلم اپنی فلم رات کے پروڈیوسر بھی ہیں جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک مرتبہ پھر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ پاکستانی فلم ‘رات’ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم کے مدمقابل سائرہ یوسف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اپنی سریلی آواز سے دنیا بھر کے شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے عاطف اسلم 9 سال بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی فلم ‘رات’ کا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ پوسٹر میں اداکارہ سائرہ یوسف عاطف اسلم کے مدمقابل دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کو عاطف اسلم خود پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض یاسر جسوال انجام دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم کی جانب سے تاحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مداحوں کو گلوکار کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بےباک نعمان اعجاز کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اس سے قبل 2011 میں شعیب منصور کی فلم ‘بول’ میں ماہرہ خان کے ساتھ مصطفیٰ کا کردار نبھایا تھا۔ جبکہ سائرہ یوسف اب تک 2 فلموں ‘چلے تھے ساتھ’ اور ‘پروجیکٹ غازی’ میں اداکاری کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر