pawrihoraihai# سوشل میڈیا پر پارٹی گرل نے ٹرینڈ بنادیا

ایک ہفتے کے دوران صرف انسٹاگرام پر ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پارٹی گرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ‘دانانیر’ خوشی سے نہال ہیں۔ تازہ ویڈیو میں ہیش ٹیگ ‘پاوری ہورہی ہے’ بنا کر صارفین سے گزارش کی کہ اپنی ویڈیوز کے ساتھ اس ہیش ٹیگ کا استعمال کریں تاکہ اس طرز کی تمام ویڈیوز ایک ساتھ دیکھی جاسکیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں کسی صارف کی ویڈیو وائرل ہوجائے تو وہ راتوں رات مشہور ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانانیر کے نام سے اکاؤنٹ رکھنے والی خاتون کے ساتھ ہوا جنہوں نے ویڈیو میں منفرد لہجے میں اپنا تعارف کراتے ہوئے دوستوں کے ساتھ پارٹی کا حال بتایا۔

ایک ہفتے کے دوران صرف انسٹاگرام پر ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے۔ جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ مختلف اداکار و گلوکار اسی طرز کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کر کے داد وصول کررہے ہیں۔

دانانیر نے اپنی نئی پوسٹ میں کہا کہ وہ پارٹی ویڈیو کی اس قدر مشہوری پر بےحد خوش ہیں۔ انہوں نے صارفین کی جانب سے بنائی جانے والی تمام ویڈیوز ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ہیش ٹیگ ‘پاوری ہورہی ہے’ بنا دیا جو کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے ٹوئٹر پر دانانیر کی دلیری کی داد دی۔

‘پاوری ہورہی ہے’ کے ہیش ٹیگ پر ایک ننھی پری نے بھی اپنی ویڈیو شیئر کی جسے پذیرائی مل رہی ہے۔

گزشتہ روز معروف گلوکار علی ظفر نے بھی کرکٹ گراؤنڈ میں بلا گھماتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیے

روایتی سوچ کی مخالف ثناء فخر خطوط لکھنےکی شوقین

اداکارہ صبا قمر، سارہ خان اور فاطمہ آفندی سمیت دیگر فنکار بھی پارٹی گرل کی طرز کی ویڈیو بنا کر شیئر کررہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ پارٹی گرل اپنی وائرل ویڈیو کے باعث پڑوسی ملک انڈیا میں بھی مشہور ہوگئی ہیں۔ انڈین موسیقار یش راج مکھاٹے نے ‘پارٹی ہورہی ہے’ پر گانا بنادیا۔

متعلقہ تحاریر