پارٹی گرل دنانیر کا فین مومنٹ

دنانیر نے انڈین کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی پوسٹ پر جواب دیا ہے۔

انڈیا کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی بھی پاکستان کی پارٹی گرل دنانیر کے فین ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میم شیئر کی ہے۔ جبکہ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھی سوشل میڈیا پر پارٹی کرلی ہے۔ دنانیر نے دونوں کی پوسٹس پر جواب میں فین مومنٹ لکھا ہے۔

راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا کیا ہوتا ہے کوئی پارٹی گرل دنانیر مبین سے پوچھے۔ 4 سیکنڈز کی ویڈیو میں کہے جانے والے 3 جادوئی جملوں نے دنانیر کی قسمت بدل دی ہے۔ انڈین پولیس سے لے کر بالی ووڈ اداکاروں تک ہر کوئی دنانیر کے انداز کا مداح ہوگیا ہے۔

انڈین کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی پارٹی گرل کا انداز اپنالیا ہے۔ انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر میم شیئر کر کے دنانیر کو بھی حیران کردیا ہے۔ دنانیر مبین نے ویرات کوہلی کی پوسٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے ‘فین مومنٹ’ لکھا۔ تاہم ٹوئٹ تبصروں میں انڈین شہریوں نے دنانیر کو بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا بھی پارٹی کرنے میں پیچھے نہ رہے۔ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں بڑھتے ہوئے فالوورز پر دنانیر کے انداز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور دنانیر نے اسے بھی فین مومنٹ قرار دیا ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘پاوری’ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

مشہور اداکار شاہد کپور نے بھی فلم کے سیٹ پر ٹیم ممبرز کے ساتھ پارٹی کی ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

یہ بھی پڑھیے

منفرد انداز نے پارٹی گرل کو انڈیا میں بھی مشہور کرادیا

انڈین اداکار رندیپ ہوڈا نے ہیش ٹیگ ‘پاوری ہورہی ہے’ پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

دیگر بالی ووڈ فنکاروں نے بھی پارٹی ویڈیوز بنائی ہیں لیکن دنانیر نے اب تک صرف ویرات کوہلی اور سدھارتھ ملہوترا کی پوسٹس پر تبصرہ کیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دنانیر بھی ان دونوں اسٹارز کی مداح ہیں۔

پاکستان کی پارٹی گرل کی شہرت بالی ووڈ پہنچ چکی ہے۔ انڈین شہری بھی انہیں بالی ووڈ اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی گرل کی قسمت میں کیا لکھا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ تحاریر