ماورہ حسین نانی کے انتقال پر غمزدہ

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ میں نانی سے جڑی یادیں شیئر کیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نانی کے انتقال پر غمزدہ ہوگئیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی نانی کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مرحومہ کے ساتھ فیصل مسجد میں لی گئی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی نہایت جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا۔

ماورہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی نانی وہ واحد خاتون تھیں جن کے ساتھ وہ گھنٹوں پنجابی میں گفتگو کرتی تھیں۔ اداکارہ نے اپنی نانی کے ساتھ جڑی سنہری یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، بتایا کہ خاندان کے بچوں کے ساتھ لڈو کھیلنا ان کی نانی کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mawra hocane (hussain) (@mawrellous)

ماورہ نے مزید لکھا کہ ان کی نانی ایک نہایت سادہ خاتون تھیں اور نانا کے انتقال کے بعد انہیں شدت سے یاد کیا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف نے مداحوں سے کیا تجویز مانگی؟

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ کے اختتام میں مرحومہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائیہ کلمات تحریر کیے۔

ماورہ حسین کی اس جذباتی تحریر نے ان کے مداحوں کو بھی غمزدہ کردیا۔ پوسٹ کو اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد لائیک کرچکے ہیں۔ کمنٹس میں سیکڑوں مداحوں نے لکھا کہ وہ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ تحاریر