کیا سنی لیونی دوبارہ شادی کرنے والی ہیں؟

اداکارہ نے نئی تصاویر اور کیپشن سے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ دلہن کا سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ پر ‘میری می’ کا کیپشن دے کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

انڈیا کی مشہور اداکارہ سنی لیونی ایک شادی شدہ خاتون ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ بھرپور زندگی گزار رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی نئی پوسٹ نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

سنی لیونی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک کے علاوہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی دلہن کے جوڑے میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے تصاویر شیئر کیں اور ‘میری می’ کا کیپشن دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

سنی لیونی نے فیس بک پوسٹ میں اسی دلہن کے لباس میں لی گئی مزید 5 تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میری می ایٹ پوور آئی لینڈ ریزورٹ۔ اس ذو معنیٰ جملے کا پہلا مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ ‘مجھ سے شادی کریں پوور آئی لینڈ ریزورٹ پر’ جبکہ دوسرا مطلب یہ ہے کہ وہ پوور آئی لینڈ ریزورٹ پر موجود ہیں۔

Marry me 👰 @ Poovar Island Resort

Posted by Sunny Leone on Sunday, 28 February 2021

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ فلم پروڈکشن

اداکارہ نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر یہی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں میری می کے ساتھ انگوٹھی اور دلہن کا ایموجی شیئر کیا۔

سنی لیونی نے یہ فوٹو شوٹ کیوں کرایا؟ کیا وہ واقعی دوبارہ شادی کررہی ہیں یا کسی برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں؟ اس بارے میں انہوں نے اب تک کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

متعلقہ تحاریر