پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے ناموں اور ان کے گانوں کے الفاظ کو دلچسپ انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان میں آئے روز سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ چلتا ہوا نظر آتا ہے جو آہستہ آہستہ دنیا بھر میں مشہور ہوجاتا ہے۔ آج کل پاکستان میں ‘آئی ایم ناٹ’ کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔

حال ہی میں پاکستانیوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے ناموں اور ان کے گانوں کے الفاظ کو دلچسپ انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک بلاگر نے مشہور گلوکار فرحان سعید کا گانہ ‘سجنی پاس بلاؤ ناں’ سے اپنے پسندیدہ الفاظ ٹوئٹ کر کے اس ٹرینڈ کا آغاز کیا ہے۔

 اس کے فوراً بعد ہی کئی صارفین نے ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

pawrihoraihai# سوشل میڈیا پر پارٹی گرل نے ٹرینڈ بنادیا

پاکستان سے شروع ہونے والا یہ ٹرینڈ انڈیا تک پہنچ چکا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی بلاگر دنا نیر کی ‘پاوری’ کا ٹرینڈ پاکستان سے شروع ہو کر انڈیا تک پہنچا تھا تاہم اب مختصر عرصے میں یہ سرحد پار تک پہنچنے والا پاکستان کا ہی دوسرا ٹرینڈ ہے۔

متعلقہ تحاریر