نورا فتحی کے گانے ’دلبر‘ کی ویڈیو پر 1 ارب سے زیادہ ویوز

اداکارہ نے کامیابی کا جشن ممبئی میں ٹی سیریز کے دفتر میں منایا ہے۔

بالی ووڈ کی اداکارہ نورا فتحی کے گانے ’دلبر‘ کی ویڈیو نے یوٹیوب پر 1 ارب سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے ہیں۔ اداکارہ نے اس کامیابی کا جشن ممبئی میں ٹی سیریز کے دفتر میں منایا ہے۔

نورا فتحی نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کے جشن کی تصویر شیئر کی ہے اور ویڈیو پر 1 ارب سے زیادہ ویوز آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

دلبر گانا گلوکارہ نیہا ککر، اسیس کور اور دھوانی بھانوشالی نے فلم ستیے مے وجیتے میں گایا تھا جس کی ویڈیو میں نورا فتحی نے شاندار رقص کیا تھا۔ اس گانے نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں ہی یوٹیوب پر 21 لاکھ ویوز حاصل کیے تھے۔

نورا فتحی نے کئی مشہور گانوں میں کام کیا ہے جن میں ساقی، دلبر، ناچ میری رانی اور گرمی شامل ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیے

ڈانسر نورا فتحی بالی ووڈ کی نئی ہیلن؟

نورا فتحی کے رقص کی ویڈیو سے قبل پاکستان کے مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا گانا ضروری تھا نے بھی یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کیے ہیں۔

پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکاروں میں شامل راحت فتح علی خان کا یہ گانا 6 سال قبل جاری کیا گیا تھا جس کو ریلیز ہونے کے 4 دن بعد ہی 10 لاکھ ویوز حاصل ہوگئے تھے۔

راحت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر