پاکستانی اداکاراؤں کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ

پاکستان کی مشہور شخصیات میں بغیر فلٹرز کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔

شہ سرخیوں کی زینت بننے والا جملہ ’مجھے اپنی جلد سے پیار ہے‘ پاکستانی اداکاراؤں میں مقبول ہونے لگا ہے اور یہی اُن کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ بن رہا ہے۔ اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اپنے مداحوں کے ساتھ سادگی والی زندگی شیئر کر کے سکون محسوس ہوتا ہے اور ہمارے مداح بھی ہمارے سادہ چہرے والی تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔‘

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب ان کی بہن پلوشہ یوسف نے اجازت کے بغیر سائرہ یوسف کی بغیر فلٹر والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palwasha Yousuf (@palwashayousuf)

سائرہ یوسف کے جواب کے بعد کئی اداکاراؤں نے بغیر فلٹرز والی تصاویر شیئر کیں۔

جلد پیار اداکاراؤں مقبول

حال ہی میں 22 سالہ اداکارہ اور ماڈل منال خان نے گرمی کے موسم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بغیر فلٹر والی سنہری بالوں والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ منال خان کا کہنا ہے کہ ’روزمرہ کی ورزش اور خوراک سے میری جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہم پر میک اپ کا بہت دباؤ ہوتا ہے مگر اب بغیر میک اپ کے خود کو بہت ہلکا محسوس کررہی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

’مجھے اپنی جلد سے پیار ہے‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے ماڈل اور اداکارہ حنا الطاف نے بغیر میک اپ کے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا  کہ ’بہت سارا میک اپ کرنے سے پہلے لی گئی تصویر۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

یہ بھی پڑھیے

نورا فتحی کے گانے ’دلبر‘ کی ویڈیو پر 1 ارب سے زیادہ ویوز

اداکارہ نے کہا ہے کہ انہیں جاذب نظر اور پرکشش نظر آنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بصورت دیگر فطری شکل کو مکمل کرنے کے لیے موئسچرائزر اور ٹنٹ کافی ہے۔

جلد پیار اداکاراؤں مقبول

پاکستانی ڈرامہ عشقیہ سے شہرت پانے والی ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ’معاشرے نے کسی فرد واحد کو اجازت نہیں دی کہ وہ کسی دوسرے کی شخصیت پر تنقید کرے کیونکہ دباؤ میں کوئی بھی کام نہیں کرسکتا۔‘

اس سے قبل ماہرہ خان بھی کئی باراپنی بغیر فلٹر کے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم سادہ تصاویر کی شیئرنگ پر شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکاراؤں کو اپنے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ ’اس رجحان کا مقصد خواتین میں خوداعتمادی کو پروان چڑھانا ہے۔‘

متعلقہ تحاریر