ایڈیل کے لیے بیسٹ فیمیل آرٹسٹ آف دا سینچری کا اعزاز

اس سے قبل 2020 میں جنوبی کوریا کے بی ٹی ایس بینڈ نے بیسٹ سیلنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انگلش گلوکارہ ایڈیل نے بیسٹ فیمیل آرٹسٹ آف دی سینچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل 2020 میں جنوبی کوریا کے بی ٹی ایس بینڈ نے بیسٹ سیلنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انگلش گلوکارہ اور نغمہ نگار ایڈیل کے 2011 میں گائے گئے دوسرے البم 21 نے ایک دہائی کے بعد صدی کی سب سے بڑی فروخت ہونے والے البم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ گلوکارہ ایڈیل نے اپنے مدمقابل پنک، ریحانہ، میڈونا، ڈیڈو، ایمی وائن ہاؤس اور دیگر گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برٹش فونوگرافک انڈسٹری (بی پی آئی) کا کہنا ہے کہ جب ہم نے تمام گلوکاروں کے البم کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا جائزہ لیا تو ایڈیل کے البم کی سیل سب سے زیادہ تھی۔

بی پی آئی حکام نے 2000 سے 2021 تک سرفہرست رہنے والی 10 گلوکاراؤں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق ایڈیل سرفہرست ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر پنک، تیسرے نمبر پر میڈونا، چوتھے نمبر پر ریحانہ اور 10ویں نمبر پر لیڈی گاگا کو شامل کیا گیا ہے۔

بی پی آئی کے حکام کے مطابق ایڈیل کے دوسرے البم کی 60 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں جس کی وجہ انہیں صدی کی بہترین خاتون فنکارہ کہا گیا ہے۔ ایڈیل کے دیگر البم 25 اور 19 نے بھی بہترین فروخت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بی پی آئی حکام کا کہنا ہے کہ البم کو جمع کرنے کا مقصد موسیقی اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداح ان سے جڑے رہیں۔ اس سال قومی میوزک البم ڈے منایا جائے گا جس کا مقصد خواتین کے ذریعے دنیا میں موسیقی اور اپنی ثقافت کو روشناس کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کرونا وائرس کا شکار

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے 7 رکنی لڑکوں کے بینڈ بینگ ٹن بوائز( بی ٹی ایس ) نے سال 2020 میں بیسٹ سیلنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ، تیسرے نمبر پر ڈریک، چوتھے نمبر پر دی ویکنڈ اور پانچویں نمبر پر بلی یلیش رہے۔

متعلقہ تحاریر