خوش قسمت عالیہ کرونا سے محفوظ

رنبیر کپور کے بعد سنجے لیلا بھنسالی بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں اور عالیہ بھٹ دونوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی قسمت کا ستارہ پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اور بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے بعد فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے عالیہ بھٹ دونوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود وائرس سے محفوظ ہیں۔

ایک عام خیال ہے کہ جب انسان کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہو تو اسے کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ انڈیا کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ان دنوں کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک کامیابی عالیہ کے قدم چومتی جارہی ہے جبکہ وبا نے بھی ان سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کرونا وبا سے متاثر ہوگئے۔ لیکن ان کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ میں مرکزی کردار نبھانے والی اور پچھلے دنوں ہدایتکار کی سالگرہ میں بھی پیش پیش رہنے والی عالیہ بھٹ وائرس سے محفوظ رہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا تو خوش قسمتی سے نتیجہ منفی آگیا۔

اس کے برعکس بالی ووڈ اداکار اور عالیہ بھٹ کے قریبی دوست رنبیر کپور کو بھی وائرس نے جکڑ لیا ہے جو ان دنوں سنجے لیلا کے ساتھ پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ فلم پروڈکشن

سنجے لیلا بھنسالی نے کرونا کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی ہے اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ رنبیر بھی اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں۔ جبکہ عالیہ بھٹ احتیاطاً قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر