ایمن خان کی ماورہ حسین پر تنقید
پاکستانی اداکارہ نے ساتھی اداکارہ کو وزن بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اداکارہ ماورہ حسین کو کم وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ بھی دے دیا جبکہ انڈین اداکارہ تنوشری دتہ نے 15 کلوگرام وزن کم کرکے مداحوں سے داد وصول کرلی۔
پاکستان میں ایک اداکارہ دوسری کو وزن بڑھانے کے مشورے دے رہی ہیں جبکہ انڈین اداکارائیں وزن کم کرنے کے پیچھے ہلکان ہوئی جارہی ہیں۔
شوبز کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں اداکاراؤں کو عام طور پر وزن کم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے الٹی گنگا بہاتے ہوئے ساتھی اداکارہ ماورہ حسین کو وزن بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک پروگرام میں ایمن خان نے کہا کہ ماورہ حد سے زیادہ دبلی ہیں انہیں اپنا وزن بڑھانا چاہیئے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عدالت میں پیشی کے موقع پر میشا شفیع گواہان سمیت بیمار ہوگئیں
اس کے برعکس پڑوسی ملک انڈیا میں اداکارہ اور ماڈل تنوشری دتہ نے 15 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے انہیں بےحد سراہا۔
View this post on Instagram
انڈسٹری میں ایک عرصے سے غائب رہنے والی تنوشری کی فلموں میں واپسی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ تنوشری دتا نے 2018 میں ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا ہے۔