پاکستان کے شوبز ستاروں نے بھی کرونا ویکسین لگوالیں

اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کرونا ویکسین لگنے کے بعد مطمئن نظر آرہی ہیں۔

دینا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی تیسری لہر جاری ہے جبکہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی ہے۔  ایسی صورتحال میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے جو کہ مفت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شوبز کے ستاروں نے کرونا ویکسین کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا ہے۔

حکومت نے پہلے ہی ملک بھر میں متعدد ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیے تھے تاکہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تمام بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جاسکے اور پاکستان کے شوبز ستاروں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

ان مشہور شخصیات میں بشریٰ انصاری، خالد انعم اور ثمینہ پیرزادہ بھی شامل ہیں۔

پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرونا ویکسین لگنے کے بعد مطمئن نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو میں کرونا وائرس کی ویکسین کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

پاکستانی پروڈیوسر اور اداکار خالد انعم نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس ویکسین کی پہلی مفت خوراک حاصل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by khaled anam (@khaled_anam)

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے سائے میں عاطف اسلم کا کراچی میں کانسرٹ

لاہور میں مقیم معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کرونا ویکسین لگانے کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور اس عمل پر حکومت کی تعریف کی ہے۔

انگلینڈ میں آرمینہ خان اور امریکہ میں ریما خان سمیت سرحد پار کئی مشہور شخصیات نے بھی حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کے بعد کراچی میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر