عمران اشرف مشہور شخصیات اور عوام میں یکساں مقبول

بلال سعید نے عمران اشرف کے ڈرامے کا گانا ’کدی آ مل سانول یار‘ گایا ہے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار بلال سعید نے عمران اشرف کے ڈرامے ’رقص بسمل‘ کا گانا گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران اشرف عوام کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

رانجھا رانجھا کردی ڈرامے میں بھولا کے کردار سے شہرت پانے والے عمران اشرف ان دنوں لاہور میں موجود ہیں۔ مشہور گلوکار بلال سعید کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے جنہوں نے عمران اشرف کے لیے گانا گایا ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بلال سعید بھائی کی طرف سے موسیٰ بھائی کے لیے اور موسیٰ شاہ کی طرف سے اس کے درد کو محسوس کرنے والے سب پیاروں کے نام۔

ویڈیو میں بلال سعید کہتے ہیں کہ موسیٰ بھائی یہ آپ کے لیے۔ جس کے بعد وہ عمران اشرف کے ڈرامے رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ کدی آ مل سانول یار گاتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے عمران اشرف گلوکار بلال سعید کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور گانے سے محظوظ ہوتے ہوئے داد بھی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

انسٹاگرام صارفین نے اس ویڈیو پر بلال سعید کو بہترین گلوکار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف نے مداحوں سے کیا تجویز مانگی؟

واضح رہے کہ ’رقص بسمل‘ ڈرامے میں عمران اشرف کے کردار کا نام ’موسیٰ‘ ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ اسی لیے بلال سعید نے بھی عمران اشرف کے لیے گائے گئے گانے میں ان کے کردار ’موسیٰ‘ کا ہی نام لیا ہے۔

عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر 2 ایسی ویڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ گذشتہ ہفتے اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک مداح کو اُن کے کردار بھولاکی نقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

جبکہ چند روز قبل اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے لیے وہ اندرون لاہور کی گلیوں میں موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

ایک مداح نے عمارت کے اوپر سے ٹوکری نیچے بھیجی جس میں رکھی ہوئی ڈائری پر عمران اشرف نے آٹوگراف دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر