حرا مانی نے اپنا دل چاٹ اور بن کباب پر ہار دیا

حرا مانی نے اپنے جم کے بند ہونے افسوس کا اظہار کیا ہے اور آئندہ چند دنوں کے دوران اپنے کاموں کے بارے میں بتایا ہے جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔

چاٹ اور بن کباب کھانا، خریداری کرنا اور والدہ کے گھر جانا ہر شادی شدہ عورت کی خواہش ہوتی ہے چاہے اُن کا تعلق شوبز کی صنعت سے ہی کیوں نا ہو۔ اداکارہ حرا مانی کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی اُن خواتین میں سے ایک ہیں۔

مشہور اداکارہ اکثر اپنے مداحوں کے لیے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔ اپنی تازہ پوسٹس میں اداکارہ نے ایسی مختلف خواہشات کا اظہار کیا ہے جو وہ اپنے شوہر کے ساتھ کرونا  کی  پابندیوں کے دوران پوری کرنا چاہتی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامے میرے پاس تم ہو کی اداکارہ نے کرونا کی تیسری لہر کے بارے میں آگاہ بھی کیا جو کہ اُن کے مطابق سب سے خطرناک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور میشا شفیع کے مقدمے میں ابتداء سے اب تک کیا کیا ہوا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اُنہوں نے اپنے جم کے بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور آئندہ چند دنوں کے دوران اپنے کاموں کے بارے میں بتایا ہے جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔

حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور دونوں نے اُس وقت سے لے کر اب تک کے ’کپل گولز‘ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ اُنہوں ماضی قریب میں اپنے دوستوں اور مداحوں کو کشمیر بیٹس کے پہلے سیزن میں گلوکاری کرکے حیران کر دیا تھا۔

اُس ویڈیو کو یو ٹیوب پر اب تک 10 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر